ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شرجیل امام پر بھیڑ کو اکسانے کا الزام، جامعہ تشدد معاملے میں دہلی پولیس نے داخل کی چارج شیٹ

شرجیل امام پر بھیڑ کو اکسانے کا الزام، جامعہ تشدد معاملے میں دہلی پولیس نے داخل کی چارج شیٹ

Tue, 18 Feb 2020 17:35:34    S.O. News Service

نئی دہلی،18/فروری(آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس نے جامعہ-نیو فرینڈس کالونی میں نظر ثانی شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں منگل کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دیا۔اس میں شرجیل امام پر اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گرموہن کور کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ریکارڈز اور 100 سے زائد گواہوں کے بیانات  بطور ثبوت منسلک کئے گئے ہیں۔عدالت نے غداری کیس میں گرفتار کئے گئے شرجیل امام کو تین مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس نیو فرینڈس کالونی میں نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تشدد بھڑک گیا تھا۔ اس دوران چار بسوں اور پولیس کی  دو گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا تھا۔ طالب علموں، پولیس اہلکاروں اور فائربریگیڈیئر کے اہلکاروں سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بتا دیں دہلی کی ایک عدالت نے غداری کے الزام میں گرفتار شرجیل امام کو نظر ثانی شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف 15 دسمبر کو نیو فرینڈس کالونی میں پرتشدد مظاہروں سے متعلق  مختلف معاملے میں پیر کو دہلی پولیس کی ایک دن کی حراست میں بھیج دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک اور ملزم فرقان نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ اسے امام کی تقریروں نے اکسایا تھا، جس کے بعد اہم میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گرموہن کور نے اس کا حکم دیا۔امام سے عدالت میں آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد عدالت نے اسے پولیس حراست میں دے دیا۔عدالت نے کہا کہ معاملے میں مناسب تحقیقات کے لئے امام کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ ہونا ضروری ہے۔پولیس نے اس سے قبل عدالت کو بتایا تھا کہ فرقان کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں اسے ایک کنٹینر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور کنٹینر میں مبینہ طور پر پٹرول تھا۔اس معاملے میں 16 دسمبر کو چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔فرقان کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں امام کو 28 جنوری کو بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امام کے خلاف 26 جنوری کو غداری اور دیگر الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


Share: